بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر، کمیونسٹ پاڑٹی آف چائنہ کے جنرل سیکرٹری اور چئیرمین مرکزی فوجی کمیشن شی جن پھنگ نے سیلاب اور خشک سالی سے مقابلے کیلئے اہم ہدایات دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی چین کے متعد علاقوں کو شدید بارشوں کا سامنا ہے، گوانگ ڈونگ اور فوجیان صوبوں اور دیگر خطوں میں سیلاب اور ارضیاتی آفات سے انسانی جانوں کا ضیا ع اور جائیداد کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ شمالی چین کے بعض علاقوں کو خشک سالی کا سامنا ہے جو تیزی سے پھیلی ہے۔ جنوبی علاقوں میں سیلاب تباہی مچا رہا ہے اور شمالی علاقوں میں خشک سالی سے نقصان ہو رہا ہے۔
انہوں نے اس آفت سے نمٹنے کیلئے تمام کوششیں کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ اورپھنس جانیوالے افراد کی تلاش اور بچاو کیلئے ہرممکن اقدام کیا جائے،متاثرین کی باقاعدہ طور پر دوبارہ آباد کاری کی جائے،پیداوار اور زندگی کے نظم ونسق اور کم سے کم نقصان کو یقینی بنایا جائے۔
شی نے اس بات پر زور دیا کہ جیسے جیسے چین سیلاب کے موسم میں داخل ہو رہا ہے ویسے ہی سیلاب پر قابو پانے کی صورتحال تیزی سے سنگین ہوتی جا رہی ہے۔
انہوں نے تمام علاقوں اور متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ خطرے سے متعلق آگاہی کو مضبوط کریں، بدترین صورت حال کے لئے تیاری کریں، انچارج ذمہ داری کا احساس مضبوط بنائیں،مضبوط جامع منصوبہ بندی کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سیلاب پر قابو پانے، خشک سالی سے نجات، ہنگامی ردعمل اور آفات سے نجات میں کام کو مضبوط بنایا گیا ہے۔
انہوں نے لوگوں کی جان و مال کے ساتھ سماجی استحکام کے تحفظ، ہنگامی حالات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کیلئے آفات کی نگرانی اور ابتدائی انتباہ، بروقت خطرات، مناسب سازوسامان کی تیاری اور بہتر کام کے منصوبے بنانے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔