بیجنگ(شِنہوا)ٰچین کے صدر شی جن پھنگ نے سیرل رامافوسا کو جنوبی افریقہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
اپنے پیغام میں چین کےصدر نے کہاکہ چین اور جنوبی افریقہ کے درمیان مختلف شعبوں میں گہرا باہمی سیاسی اعتماد اور نتیجہ خیز عملی تعاون قائم ہے جوترقی پذیر ممالک اور عالمی جنوب کیلئے یکجہتی اور تعاون کا نمونہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اگست میں میرے جنوبی افریقہ کے چوتھے سرکاری دورے میں نے اور راما فوسا نے وسیع معاملات پر اہم اتفاق رائے کیا تھا ہم نے مشترکہ مستقبل کیساتھ اعلی سطحی چین جنوبی افریقہ کمیونٹی کی تعمیر کیلئے نئے باب کا آغازکیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ چین جنوبی افریقہ کیساتھ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین جنوبی افریقہ جامع سٹرٹیجک شراکت داری اور عالمی امن میں مشترکہ حصہ داری کیلئے جنوبی افریقی صدر کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔