بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے سمارٹ چائنہ ایکسپو 2023 کے نام ایک مبارکبادی خط بھیجاجو پیر کو چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی میں شروع ہوئی۔
صدر شی نے خط میں کہا کہ نئی ٹیکنالوجیز جیسے کہ انٹرنیٹ، بگ ڈیٹا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت اور بلاک چین میں گہری تبدیلیاں آ رہی ہیں ویسے ہی صنعتوں کی ڈیجیٹلائزڈ، ذہین اور سرسبز تبدیلی میں بھی تیزی آرہی ہے اور ذہین صنعت اور ڈیجیٹل معیشت فروغ پا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی نے عوامل اور وسائل کی عالمی تقسیم، صنعتی ترقی کے ماڈلز، اور لوگوں کے طرز زندگی کو بہت بدل دیا ہے۔
چین کی جانب سے ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو بڑی اہمیت دینے کا ذکرکرتے ہوئے شی نے کہا کہ چین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور حقیقی معیشت کے گہرے انضمام کو مسلسل فروغ دینے کے علاوہ ڈیجیٹل صنعت اور روایتی صنعتوں کی ڈیجیٹل تبدیلی میں پیشرفت کو مربوط بنا رہا ہے اور ملک کی سائبر سپیس کی طاقت اور ڈیجیٹل چین کی تعمیر کو بھی تیز کر رہا ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ڈیجیٹل دور کے نئے رجحانات کو سمجھنے، بین الاقوامی تبادلوں اور ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو وسعت دینے، ذہین صنعت میں جدت اور ترقی کو فروغ دینے، مشترکہ مستقبل کے ساتھ سائبر کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے اور اور ایک روشن مستقبل بنانے کے لیے مل کر کام کرنےکے لیے دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
"حکمت اور طاقت کو اکٹھا کرنا" کے عنوان پرمبنی یہ ایکسپو بدھ تک جاری رہے گی۔