• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی سری لنکن وزیراعظم سے ملاقات، باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاقتازترین

March 28, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے سری لنکا کے وزیراعظم دنیش گناوردھنا سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

چینی صدر شی نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ چین ۔ سری لنکا دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے اور دونوں ممالک کے عوام کا ایک دوسرے سے فطری تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ۔ سری لنکا تعلقات کو مستحکم کرنا اور انہیں فروغ دینا بنیادی مفادات اور دونوں عوام کی مشترکہ توقعات کا عکاس ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ چین ، ربڑ۔ رائس معاہدے کی روح کو آگے بڑھانے کے لئے کام کرنے کا خواہشمند ہے جس میں سیاسی باہمی اعتماد مستحکم کرنے ، طرزِحکمرانی میں تجربے کا تبادلہ بڑھانے ، عملی تعاون وسیع کرنے اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں پیشرفت کے لئے "آزادی ، خود انحصاری ، اتحاد اور باہمی تعاون " کی خصوصیات موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور سری لنکا کو اپنی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری آگے بڑھانے کے لئے ملکر کام کرنا چاہئے جس میں مخلصانہ باہمی تعاون اور پائیدار دوستی شامل ہو۔

چینی صدر نے کہا کہ چین قومی خودمختاری، آزادی اور قومی وقار کے تحفظ اور اس کے قومی حالات کے مطابق جدیدیت کے راستے کی تلاش میں سری لنکا سے بھرپور تعاون کرتا ہے اس کے علاوہ سری لنکا کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں اپنی صلاحیتوں کے اعتبار سے مناسب مدد فراہم کرتا رہے گا۔

اس موقع پر سری لنکا کے وزیراعظم گنا وردھنا نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ سری لنکا اور چین کے درمیان روایتی دوستی ہے۔ سری لنکا ایک چین کے اصول پر غیر متزلزل طریقے سے عمل کررہا ہے اور وہ واضح طریقے سے چین کے ساتھ دوستانہ تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا اور چین کو اپنے سفارتی ایجنڈے میں ترجیح دیتا ہے۔

انہوں نے مشکل وقت میں سری لنکا کی مدد پر چین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کولمبو پورٹ سٹی اور ہمبنٹوٹا بندرگاہ جیسے منصوبوں نے سری لنکا کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے ساتھ ساتھ خطے کی مجموعی ترقی کو بھی فروغ دیا ہے۔

سری لنکا کے وزیراعظم گنا وردھنا نے کہا کہ چین کے مجوزہ گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو میں سری لنکا حصہ لے گا اور چین کے ساتھ دوطرفہ دوستی کے فروغ ، تجارت ، معیشت، تعلیم، سیاحت، غربت میں کمی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے ،عالمی اور کثیر الجہتی رابطے بہتر بنانے کے لئے کام کرے گا۔