بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے جمعرات کو بیجنگ میں ایک استقبالیہ میں تمام چینیوں کو بہار کے تہوار کی مبارکباد دی ہے۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ اجتماع سے خطاب میں تمام نسلی گروہوں کے چینی باشندوں، ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے ہم وطنوں سمیت بیرون ملک مقیم چینیوں کو مبارکباد دی۔
شی نے کہا کہ سبکدوش ہونے والے خرگوش کے سال میں تمام محاذوں پر 20 ویں سی پی سی قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کے مکمل نفاذ کا آغاز ہوا اور ملک کو ایک غیر معمولی پیچیدہ بین الاقوامی ماحول میں اصلاحات، ترقی اوراستحکام برقرار رکھنے کے مشکل کاموں کا سامنا ہوا۔
صدرشی نے کہا کہ ہم نے چینی جدیدیت سے مضبوطی حاصل کی، ملکی اور بین الاقوامی ضروریات کو ذہن میں رکھا، متعدد مشکلات اور چیلنجوں پر قابو پایا اور چین کو ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانے کے لیے نئے سفر پر ٹھوس پیش رفت کی۔
لی چھیانگ نے استقبالیہ کی صدارت کی جبکہ ژاؤ لی جی، وانگ ہوننگ، چھائی چھی ، ڈنگ شوئے شیانگ ، لی شی اور ہان ژینگ بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
اس سال کا موسم بہار کا تہوار یا چینی قمری نیا سال 10 فروری کو شروع ہو رہا ہے۔