بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے دور کے لئے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم پر شی جن پھنگ کے خیالات کے مطالعہ اور نفاذ پر ایک نظریاتی مطالعہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ مطالعہ پروگرام پوری جماعت میں دو مراحل میں منعقد کیاجائے گا جس کا آغاز رواں اپریل سے ہوگا۔
اجلاس میں عہدیداروں کی ذاتی معلومات کی رپورٹنگ بارے قواعد و ضوابط کا جائزہ بھی لیا گیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے منصوبوں کے مطابق، نئے دورمیں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم پر شی جن پھنگ کے نظریہ کے مطالعہ اور نفاذ پرایک نظریاتی مطالعہ پروگرام پارٹی ارکان ، خاص طور پر کاؤنٹی اور ڈائریکٹر سطح اوراس سے اوپرکے عہدیداروں کے لئے منعقد کیا جائے گا۔
پارٹی ارکان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مطالعہ کے ذریعے پارٹی کے نئے نظریات کے ساتھ سوچ، ارادے اور عمل سے متحد ہوکر پارٹی کی بنیاد کے عظیم جذبے کو آگے بڑھائیں گے۔
مطالعاتی پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ پارٹی کے تمام ارکان پارٹی کی اصل امنگوں اور بانی مشن کو کبھی فراموش نہ کر یں۔پا رٹی ارا کین ہمیشہ اعتدال پسند، دانشمندانہ اور محنتی رہیں اور پارٹی کی جدوجہد جاری رکھنے کی ہمت اور صلاحیت حاصل کر یں۔
پوری پارٹی ہراعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کےلئے متحد ہوکر جدوجہد کرنے اور ہر محاذ پرچینی قوم کی تجدید شباب کو آگے بڑھانے کی ترغیب دے۔
اجلاس میں اس بات پر زوردیا گیا کہ نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم بارے شی جن پھنگ کی سوچ کے مطالعہ اور نفاذ کے لئے ایک وسیع نظریاتی مطالعاتی پروگرام کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ مز ید یہ کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کا مکمل طور پر نفاذ اور پارٹی کے مرکزی کام کی تکمیل کے لئے پارٹی کے تمام ارکان کو ملکر کام کرنے کے لئے متحرک کیا جائے۔