• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی زیرصدارت سی پی سی کی قیادت کا اجلاس، رپورٹس اور ضوابط کا جائزہ لیا گیاتازترین

January 31, 2024

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر شی جن پھنگ  کی زیر صدارت بدھ کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی، ریاستی کونسل،عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی، سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کے سرکردہ پارٹی اراکین کے گروپس سمیت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کی ورک رپورٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا ،جس کے بعد سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں صدر شی کی فکر کے بارے میں پارٹی کے نظریاتی مطالعاتی پروگرام کے بارے رپورٹ، نظریاتی مطالعاتی پروگرام  سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم کرنے کے رہنما خطوط اور تادیبی معائنہ  جات سے متعلق سی پی سی کے ضوابط کا بھی جائزہ لیا گیا۔