• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کےخصوصی نمائندے الجزائر، کیمرون، تنزانیہ کا دورہ کریں گےتازترین

January 12, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ کےخصوصی نمائندے لیو گوژونگ 15 سے 24 جنوری تک  19 ویں غیروابستہ تحریک کےسربراہ اجلاس اور یوگنڈا میں تیسرے جنوبی سربراہ اجلاس میں شرکت سمیت الجزائر، کیمرون اور تنزانیہ کا دورہ کریں گے۔

اس بات کا اعلان چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کو کیا۔

لیو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم ہیں۔