بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے فوجی آڈٹ سے متعلق نظر ثانی شدہ ضوابط کا مجموعہ جاری کرنے کے حکم پر دستخط کیے ہیں۔
سیاسی نوعیت اور سیاسی افعال پر زور دیتے اور متعلقہ امورکے لیے مزید تفصیلی قواعد پیش کرتے ہوئے ضوابط میں فوجی آڈٹ کی اقتصادی نگرانی کا طریقہ کار وضع کیاگیا ہے۔
آٹھ ابواب میں 75 آرٹیکلزپر مشتمل یہ ضوابط یکم جولائی سے نافذ العمل ہوں گے۔