• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر نے نئے سفیروں کی تقرری کی منظوری دیدیتازترین

May 15, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے مختلف ممالک میں نئے سفیروں کی تقرری کی منظوری دیدی ہے۔

 ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق ملک کی اعلیٰ مقننہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی سفارش پر ان سفیروں کی تقرری کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق شو فی ہونگ کو سن وی ڈونگ کی جگہ بھارت میں سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

فو کانگ اقوام متحدہ میں ژانگ جون کی جگہ مستقل مندوب کی حیثیت سے ذمہ داری نبھائیں گے۔

ایران میں چھانگ ہوا کی جگہ اب کانگ پی وو سفیر ہوں گے۔

سعودی عرب میں چینی سفیر چھن وی چھنگ کی جگہ چھانگ ہوا کو سفیر تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح یانگ رین ہو ، گنی بساؤ میں نئے سفیر ہوں گے، انہیں گوسی کی کی جگہ اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

ٹونگا میں کاؤ شیاؤ لین کی جگہ لیو وی مین کو نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

چھو ماؤ مینگ کی تقرری ڈومینکا میں لین شیان جیانگ کی جگہ کی گئی جبکہ  اریٹریا میں کائی جی کی جگہ لی شیانگ سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔