• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر ویتنام کے سرکاری دورہ کے بعد واپس وطن پہنچ گئےتازترین

December 13, 2023

بیجنگ (شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر شی جن پھنگ ویتنام کے کامیاب سرکاری دورہ کے بعد بدھ کی شام واپس وطن پہنچ گئے۔ اس سے قبل ویتنام کے عوام اور بیرون ملک مقیم چینی باشندوں نے ہوائی اڈے کی سڑک کے دونوں اطراف جمع ہوکر دونوں ممالک کے قومی پرچم لہرائے اورصدر شی جن پھنگ کو الوداع کیا۔ ویتنام کی قومی اسمبلی کے چیئرمین ویونگ دنہ ہیو، پولیٹیکل بیورو کے رکن،سیکرٹری سیکرٹریٹ اور کمیونسٹ پارٹی آف ویت نام (سی پی وی) کی مرکزی کمیٹی کے داخلی امور کمیشن کے چیئرمین فان دنہ ٹریس،سیکرٹریٹ سیکرٹری اور سی پی وی سنٹرل کمیٹی کے کمیشن برائے خارجی تعلقات کے چیئرمین  لی ہوائی ترونگ اور دیگر پارٹی اور حکومتی رہنماؤں اور مقامی نمائندوں نے صدر شی کو ہوائی اڈے پر رخصت کیا۔