بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدراورکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے پیر کو فرینڈشپ آف اوورسیز چائنیزایسوسی ایشنز کی 10ویں کانفرنس کے نمائندوں سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ملاقات کی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے صدر شی نے نمائندوں کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے دنیا بھر میں مقیم چینیوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر کائی چھی ملاقات میں موجود تھے۔ کانفرنس کی پیر کو ہونے والی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ شی تائی فینگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ بیرون ملک مقیم چینی انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر، عالمی امن، عالمی ترقی اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کو فعال طور پر فروغ دینے اور چین اور دیگر ممالک کے درمیان دوستی اور تبادلوں کو آگے بڑھانے کےوژن کے لیے متحد ہوکرکام کریں گے۔