بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے پیر کو بیجنگ میں ہنڈوراس کی صدر ایرس زیومارا کاسترو سارمینٹو سے ملاقات کی۔
اس بات کاذکر کرتے ہوئے کہ مارچ میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد چین کا سرکاری دورہ کرنے والی صدر زیوماراکاسترو ہنڈوراس کی پہلی صدر ہیں، صدرشی نے کاسترو کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان کے دورے کوچین-ہنڈراس تعلقات کی تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے اس کوسراہا۔ شی نے ہونڈوراس کی پہلی خاتون صدر زیومارا کاسترو کو اپنے عوام کو قومی ترقی میں نئی کامیابیوں کی ایک آزاد راہ پر گامزن کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے غیر متزلزل سیاسی عزم کو سراہا جو اس تاریخی فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے جو انہوں نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کے اپنی مہم کے وعدے کو پورا کرنے کے لیے کیا ۔ چینی صدر نے اس حوالے سے کاسترو کے شوہرسابق صدرمینوئل زیلایا کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین اور ہنڈوراس کے تعلقات میں ان کی شراکت کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔