• Ashburn, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر شی اور ویتنام کے سربراہ ٹو لام کے درمیان بات چیت،دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاقتازترین

August 19, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ سے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور ویتنام کے صدر ٹو لام نے بیجنگ میں ملاقات کی۔

صدر شی نے ٹولام کو چین کے سرکاری دورے پر خوش آمدید کہا اور انہیں کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر ایک بار پھر مبارکباد دی۔

کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹولام نے پہلے غیر ملکی دورے کے لئے چین کا انتخاب کیا ہے۔

دورانِ گفتگو صدر شی نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت کے ساتھ ساتھ چین ویتنام تعلقات میں اعلیٰ سطح اور اسٹریٹجک نوعیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

صدر شی نے ٹولام کے ساتھ اچھے تعلقات اور ذاتی دوستی قائم کرنے پر آمادگی ظاہر کی تاکہ مشترکہ مستقبل پر مبنی چین ۔ویتنام برداری کے قیام میں خاطر خواہ پیشرفت ہو اور اس ضمن میں مشترکہ رہنمائی کی جاسکے۔