• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر شی فرانس ، سربیا اور ہنگری کے دوروں پر روانہتازترین

May 05, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ، فرانس ، سربیا اور ہنگری کے سرکاری دوروں پر اتوار کو روانہ ہوگئے جبکہ وہ یہ دورے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، جمہوریہ سربیا کے صدر الیگزینڈر ووسک اور ہنگری کے صدر تماس سلیوک اور وزیراعظم وکٹراوربان کی دعوت پر کررہے ہیں۔

صدر شی کے وفد میں ان کی اہلیہ پھنگ لی یوآن ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر کائی چھی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی بھی شامل ہیں۔