• Roubaix, France
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے نگوین پھو ترونگ کی وفات پر اظہارتعزیت کیلئے ویتنام جائینگےتازترین

July 24, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدراورکمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری نگوین پھو ترونگ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے ویتنام جائیں گے۔

اس بات کا اعلان سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے ترجمان نے  کیا۔

ترجمان ہو ژاؤمنگ نے بتایا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی  عوامی سیاسی  مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہو ننگ، ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں 25 سے 26 جولائی تک ہو نے والی سوگ کی رسومات  میں شرکت کے لیے سی پی سی کے وفد کی قیادت کریں گے۔