• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر شی جن پھنگ کی اینٹیگوا اور باربوڈا کے وزیراعظم سے ملاقاتتازترین

January 25, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے اینٹی گوا اور باربوڈا کے وزیر اعظم گیسٹن براؤن سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

چینی صدر نے کہا کہ اینٹیگوا اور باربوڈا، عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے مشرقی کیریبین کے اولین ممالک میں سے ایک تھے۔ 41 برس قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام اور تعاون کیا جس نے مختلف رقبے رکھنے والے ممالک کے درمیان مساوات اور باہمی طو پر مفید تعاون کی مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات نے مثبت اور پائیدار ترقی کو برقرار رکھا ، عملی تعاون کے مفید نتائج ملے اور عوامی دوستی گہری ہوئی۔

چینی صدر نے کہا کہ نئے حالات میں چین ہر سطح پر تبادلے بڑھانے ، اینٹی گوا اور باربوڈا کے ساتھ حکمرانی کے تجربہ کا تبادلہ کرنے ، ترقیاتی حکمت عملی میں ہم آہنگی مضبوط بنانے، عملی تعاون وسیع کرنے ، چین- اینٹیگوا باربوڈا تعلقات سے مزید نتائج حاصل کرنے اور دونوں عوام کو بہتر فوائد پہنچانے کے لئے پیشرفت کا خواہشمند ہے۔

اس موقع پر اینٹیگوا اور باربوڈا کے وزیراعظم براؤن نے بیش بہا تعاون پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کی مدد اور تعاون نے اینٹیگوا اور باربوڈا میں ترقی کو فروغ ملا۔ تحفیف غربت کی کوششوں میں مدد ملی۔

انہوں نے کہا کہ چین اس اصول پر عمل پیرا ہے کہ رقبے سے قطع نظر تمام ممالک برابر ہیں اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری قائم کرنے کے عظیم وژن کو فعال طور پر فروغ دے رہے ہیں۔

چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو کی تجویز پیش کرکے دنیا کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی میں پیشرفت اور عوام کو فائدہ پہنچانے سے متعلق ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔چین نے دنیا میں بے مثال قیادت اور کرشمہ کا مظاہرہ کیا اور عالمی جنوب میں مزید ممالک کے اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے چین ان کی قیادت کرے گا۔