• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر شی کے منتخب امور کا انگریزی ایڈیشن شائعتازترین

March 12, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ کے امور سے منتخب شدہ تحریری مسودوں کی پہلی دو جلدوں کا انگریزی ایڈیشن غیر ملکی زبانوں کے پریس کی جانب سے شائع کر دی گیا جسے اندرون اور بیرون ملک تقسیم کیا گیا ہے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق، کتابی سیریز کی پہلی دو جلدوں میں نومبر 2012 سے اکتوبر 2022 تک شی جن پھنگ  کے اہم کام شامل ہیں۔

بیان کے مطابق، انگریزی ایڈیشن غیر ملکی قارئین کے لیے نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کی سوچ کو سمجھنے میں مددگار ہے اور اس سے بین الاقوامی برادری کو چینی جدیدیت اور چینی قوم کی جدید تہذیب کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔