• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر شی کا افریقی یونین کے 37 ویں سربراہ اجلاس پرمبارکباد کا پیغامتازترین

February 18, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے افریقی یونین کے 37 ویں سربراہ اجلاس کے موقع پر مبارکباد کا ایک  پیغام بھیجا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ دنیا اس وقت ایک صدی میں نظر نہ آنے والی گہری تبدیلیوں سے گر رہی ہے اور ایسے میں چین ۔ افریقہ کی نمائندگی کرنے والا عالمی جنوب اتحاد ترقی کررہا ہے جس کے عالمی تاریخ پر گہرے اثرات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افریقی یونین افریقی ممالک کو اتحاد کے ذریعے قوت کے حصول اور انضمام کے فروغ کے ساتھ ساتھ آزاد تجارتی خطوں کے قیام میں پیشرفت پر یکجا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی 20 میں افریقی یونین کی کامیاب شمولیت نے افریقہ کی نمائندگی میں مزید اضافہ کیا ہے اور عالمی حکمرانی میں اس کی آواز بلند کی ہے جس پر چین دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ ایک برس میں چین۔ افریقہ تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں۔ چین اور افریقہ کے رہنماوں کے مابین مذاکرات کے کامیابی سے انعقاد کے ذریعے دونوں فریقوں نے اپنی جدیدیت کی راہ تلاش کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کرنے اور مشترکہ طور پر اپنے ترقیاتی نظریہ کو عملی شکل دینے  کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کا فیصلہ کیا۔

چینی صدر شی نے کہا کہ چین ۔ افریقہ تعاون فورم کا نیا اجلاس 2024 میں منعقد ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ افریقی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ دونوں طرف کے لوگوں کے فائدے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چین-افریقہ تعاون کے لئے ایک نیا خاکہ تیار اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ اعلیٰ سطح کی چین-افریقہ برادری کا قیام فروغ پاسکے۔