بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بنیادی اصولوں کی پاسداری، نئی کامیابیاں حاصل کرنے ، اصلاحات کا ایک نیا باب رقم کرنے اور نئے سفر کھلے پن کےلئے ٹھوس اقدامات پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے مجموعی اصلاحات کو گہرا کرنے بارے کمیشن کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
چینی صدر شی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کو مکمل طور پر نافذ کرنے کا یہ پہلا سال ہے۔ یہ چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی 45 ویں سالگرہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کی 10 ویں سالگرہ بھی ہے۔
نئے دور کے نئے سفر میں اہداف اور کاموں کے حصول میں مجموعی اصلاحات کو گہرا کرنے کا عمل چینی جدیدیت کو آگے بڑھانےکا بنیادی محرک ہونا اور مجموعی صورتحال کو مستحکم کرنے، تبدیلیوں سے نمٹنے اور نئی پیشرفت سے اہم فوائد اٹھانا چاہیئے۔
مجموعی اصلاحات کو گہرا کرنے بارے مرکزی کمیشن کے نائب سربراہان اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان لی چھیانگ، وانگ ہوننگ اور کائی چھی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں سائنس و ٹیکنالوجی اختراع میں کاروباری اداروں کی بنیادی پوزیشن مستحکم کرنے، سرکاری معاشی انتظام میں اضافے اور بہتری بارے دستاویزات کی منظوری بھی دی گئی تاکہ چینی جدیدیت سے مؤثر تعاون اور نجی معیشت کو فروغ دیا جاسکے۔
مرکزی کمیشن کے لیے مجموعی اصلاحات کو مزید گہرا کرنے، کمیشن کے خصوصی گروپوں ، دفتر اور 2023 میں کمیشن کے اہم کاموں بارے ضابطے بھی منظور کئے گئے۔