• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر شی کا چینی جدیدیت میں پیشرفت کے لئے مزید اصلاحات پر زورتازترین

May 24, 2024

جی نان (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چینی جدیدیت میں پیشرفت کے لئے مزید اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات صوبہ شان ڈونگ کے شہر جی نان میں کاروباری اداروں اور ماہرین تعلیم کے نمائندوں کے ایک سمپوزیم کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

چینی صدر شی نے کہا کہ اصلاحات ترقی کی محرک قوت ہیں تمام محاذوں پر اصلاحات مزید گہری کرنے ، چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلسٹ نظام بہتر بنانے ، اس کے فروغ اور چین کا حکمرانی نظام و صلاحیت جدید بنانے کے وسیع مقاصد پر توجہ مرکوز کرنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی جدیدیت کی پیشرفت میں حائل نظریاتی اور ادارہ جاتی رکاوٹیں دور کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور ادارہ جاتی چیلنجز اور ڈھانچے کے مسائل حل کرنے میں اپنی کوششوں دوگنی کی جائیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے 30 اپریل کو منعقدہ اجلاس کے بعد صدر شی کا شان ڈونگ کا یہ پہلا مقامی معائنہ دورہ ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا تیسرا مکمل اجلاس جولائی میں بیجنگ میں ہوگا جس میں اصلاحات کو مزید جامع طریقے سے وسعت دینے اور چینی جدیدیت میں پیشرفت سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر کائی چھی نے بھی سمپوزیم میں شرکت کی۔ یہ دونوں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان بھی ہیں۔