بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مسابقتی قوت کے حامل خطوں میں اعلیٰ معیار کی ترقی یقینی بنانے کے ضامن زمینی عنصر کی صلاحیت بڑھانا اور نچلی سطح پر ہنگامی انتظامی صلاحیت کومزید بہتر بنایا جانا چاہیئے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات 20 ویں سی پی سی مرکزی کمیٹی کی مجموعی اصلاحات کو وسعت دینے کےبارے میں مرکزی کمیشن کے چوتھے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں زمین کے انتظامی نظام میں اصلاحات، چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں مجموعی ماحول دوست تبدیلی میں پیشرفت ، نچلی سطح پر ہنگامی انتظام کی صلاحیت میں اضافہ اور جامع اختراع میں تعاون کے بنیادی نظاموں کی تشکیل تیز کرنے سے متعلق رہنما اصولوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں 2023 کی کمیشن ورک رپورٹ اور 2024 میں کمیشن کے اہم کاموں کا جا
ئزہ لیاگیا اور اس کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں چینی صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ اراضی انتظامی نظام کو اقتصادی پالیسیوں اور علاقائی ترقی سے زیادہ مؤثر طریقے سے ہم آہنگ کرنے کے لئے بہتر بنایا جانا چاہیئے تاکہ زمینی عنصر کو زیادہ درستگی اور اعلیٰ صلاحیت کے ساتھ استعمال کیا جاسکے جبکہ مسابقتی قوت سے مستفید علاقوں میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے ضامن زمینی عنصر کی صلاحیت میں اضافے کی کوشش کرنا چاہیئے۔
چینی صدر شی نے کہا کہ چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں ماحول دوست منتقلی میں پیشرفت ، حیاتیات اور ماحولیات بارے مسائل کا حل ایک بنیادی پالیسی ہے۔ چین اس طرح کی منتقلی کو ایک جامع، مربوط، اختراعی اور ٹھوس نقطہ نگاہ سے آگے بڑھائے گا۔
چینی صدر کے مطابق 2030 سے قبل کاربن اخراج کم کرنے اور 2060 سے قبل کاربن کے خاتمے کے قومی اہداف کے حصول کے لئے آلودگی میں کمی، ماحول دوست ترقی کے فروغ اور معاشی ترقی کے پورے عمل میں ماحول دوست پیشرفت کا تصور مربوط طریقے سے فروغ دینے کی کوششیں ہوگی۔