• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر شی کا ہوانگ پو فوجی اکیڈمی کے صد سالہ یوم تاسیس پر مبارکباد کا پیغامتازترین

June 18, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہوانگ پو فوجی اکیڈمی کے صد سالہ یوم تاسیس اور سابق طلبہ کی ایسوسی ایشن کی 40 ویں سالگرہ پر مبارکباد کا ایک پیغام بھیجا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے اکیڈمی کے سابق طلبا کی ایسوسی ایشن ، اندرون و بیرون ملک مقیم سابق طلبا اور ان کے رشتہ داروں کو دلی مبارکباد پیش کی۔

چینی صدر نے اپنے خط میں کہا کہ چینی کومین تانگ  اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے درمیان پہلے تعاون سے ہوانگ پو (وام پاؤ) فوجی اکیڈمی کا قیام عمل میں آیا جس نے چینی انقلاب کے لئے فوجی افسران کی پہلی کھیپ تیار کی۔

چینی صدر نے کہا کہ اکیڈمی کے سابق طلبہ کی ایسوسی ایشن، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت میں ایک محب وطن عوامی تنظیم ہے جو اکیڈمی کے سابق طلباء اور ان کے رشتہ داروں کو اندرون و بیرون ملک باہمی طور پر جوڑتی ہے۔ تنظیم نے پارٹی اور ملک کی مجموعی ترقی میں خدمت کی اور آبنائے تائیوان میں تبادلے و تعاون وسیع کرنے "تائیوان کی آزادی" کے خواہاں علیحدگی پسندی کی مخالفت کرنے اور قومی اتحاد میں پیشرفت کے لئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے سابق طلبہ کی ایسوسی ایشن پر زور دیا کہ وہ ہوانگ پو فوجی اکیڈمی کی حب الوطنی اور انقلابی روایت کو جاری رکھیں۔ "تائیوان کی آزادی" کے خواہاں علیحدگی پسندی کی سختی سے مخالفت کریں ، قومی اتحاد کو فروغ دیں اور چینی خواب کو عملی شکل دینے کے لئے دانشمندی اور قوت یکجا کریں۔

چینی صدر شی نے امید ظاہر کی کہ اندرون و بیرون ملک سابق طلباء اور ان کے رشتہ دارچینی جدیدیت میں فعال طریقے سے حصہ لیں گے اور ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی تجدید شباب میں اپنا کردارادا کریں گے۔

اکیڈمی جون 1924 میں چین کے جنوبی گوانگ ژو میں قائم کی گئی تھی۔