یان آن، شانشی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے پرانے انقلابی مرکز یان آن میں فوج میں سیاسی کام سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چینی صدر شی جن پھنگ نے مسلح افواج کی سیاسی وفاداری پر زور دیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے پیر سے بدھ تک منعقدہ مرکزی فوجی کمیشن سیاسی کارکردگی کانفرنس سے خطاب میں ایک مضبوط فوج قائم کرنے کے لئے ٹھوس سیاسی ضمانت یقینی بنانے کی کوششوں پرزوردیا۔
یان آن کانفرنس میں صدر شی کو ذاتی طور پر مدعو کیا گیا تھا ۔ اسی قسم کا ایک اجلاس 10 برس قبل چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر گوتیان میں ہوا تھا ۔ شرکاء نے پیپلز لبریشن آرمی میں سیاسی کام کو فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر شی نے فوج پر پارٹی کی سیاسی قیادت کے احکامات کو اولین ترجیح دینے اور ایک اعلیٰ معیار کا اسکواڈ تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا جو وفادار، برائی سے پاک ، ذمہ دار اور فوج کو مضبوط بنانے کا ہدف پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
صدر شی کی قیادت میں مرکزی فوجی کمیشن کے ارکان اور مختلف محکموں اور اداروں کے سربراہان نے وانگ جیا پھنگ میں انقلابی آثار کا دورہ کیا اس مقام پر اگست 1937 سے مارچ 1947 تک مرکزی فوجی کمیشن کا صدر دفتر تھا۔
صدر شی نے یان آن میں ماؤ زے دونگ ، ژو این لائی اور ژو دے سمیت آنجہانی انقلابی رہنماؤں کی سابقہ رہائش گاہوں کا دورہ کرکے ان کی انقلابی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ۔
انہوں ںے کہا کہ یان آن کانفرنس فوج کی اپنے اصل کی سمت واپسی کی علامت ہے۔
انہوں نے سینئر فوجی افسران پر زور دیا کہ وہ مسلح افواج کو مضبوط بنانے میں پارٹی اور عوام کی جانب سے سونپی گئی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سےنبھائیں۔