ین چھوان(شِنہوا)چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا سنٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے ننگشیا ہوئی خود مختار علاقے کے دورے کے دوران وہاں کے رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی پر زور دیا ہے۔
ین چھوان کے علاقائی دارالحکومت میں جن فینگ ضلع کے رہائشی کمیونٹی سروس سینٹر میں صدر شی نے لوگوں کو روز مرہ کی زندگی اور ثقافتی سرگرمیوں میں سہولت پہنچانے کیلئے فراہم کی جانیوالی کمیونٹی خدمات کے متعلق معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے کمیونٹی ورکرز اور مقامی رہائشیوں سے بھی بات چیت کی۔
رہائشیوں کی خدمت میں کمیونٹیز کے کلیدی کردار کو اجاگر کرنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے انہوں نے بنیادی سطح کی جماعتی تنظیم کو مضبوط کرنے اور گرم جوشی رکھنے والے کمیونٹی ورکرز کلیئے مستحکم ٹیم برقرار رکھنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ کمیونٹیز کو تجربے سے استفادہ جاری رکھنا چاہیے اور رہائشیوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے نئے طریقے تلاش کرنے چاہیں۔