• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر شی کا شاہراہ منہدم واقعے میں امدادی کام اور حفاظتی اصلاحات کی ہدایتتازترین

May 02, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں ایکسپریس وے کا ایک حصہ منہدم ہونے کے بعد امدادی اور قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق کارروائیوں کے لئے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ہدایت کی کہ جائے حادثہ پر بچاؤ، زخمیوں کے علاج اور بعد کے حالات سے مناسب طریقے سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر می ژو میں یکم مئی کی شب تقریباً 2 بجکر 10 منٹ پر می ژو -ڈابو ایکسپریس وے کا چھایانگ سیکشن مٹی کے تودے سے متاثر ہوا تھا۔ اس آفت سے  اب تک 48 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

چینی صدر شی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تباہ شدہ سڑکوں کی مرمت اور ٹریفک کا نظم و نسق جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کی جائے۔ تمام خطے اور متعلقہ محکموں نچلی سطح کی سوچ اپنائیں ، کام کی ذمہ داریوں کو مستحکم کریں ، نگرانی اور قبل از وقت انتباہ مضبوط بنائیں، ہنگامی منصوبے بہتر کریں ، اہم علاقوں اور شعبوں میں ممکنہ خطرات کی فوری تحقیقات کرکے اس سے نمٹیں اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اور مجموعی سماجی استحکام کو یقینی بنائیں۔

چینی وزیراعظم اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی چھیانگ نے ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کو بچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ امدادی کام تیز کیا جائے، پھنسے ہوئے افراد کی تلاش اور بچاؤ کی ہر ممکن کوشش کی جائے اور اس کے نتیجے میں پیش آنے والے خطرات سے بچاؤ کیا جائے۔

وزیراعظم لی نے اس بات پر زور دیا کہ جاری یوم مئی کی تعطیلات کے پیش نظر سیاحت کے عروج کے موقع پر  کچھ علاقوں میں شدید بارش ، حادثات اور آفات کی روک تھام کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں۔

ہنگامی اقدامات و ٹرانسپورٹ کی وزارتوں اور دیگر متعلقہ محکموں نے امدادی کارروائیوں میں رہنمائی کے لیے ٹیمیں جائے وقوع پر بھیج دی ہیں۔