شی ننگ(شِنہوا)چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائناکے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے شمال مغربی صوبہ چھنگھائی کا دورہ کیا۔
اپنے دورے کے دوران وہ صوبائی دارالحکومت شی ننگ میں ایک مڈل سکول اور تبتن بدھا مندر بھی گئے۔
انہوں نے مشرقی اور مغربی خطوں کے تعاون سے تعلیمی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے اور باہمی تعاون کی مقامی کوششوں اور چینی قوم کیلئے مضبوط کمیونٹی کے احساس پیدا کرنے کیلئے تعلیم کو مضبوط بنانے کے متعلق آگاہی حاصل کی۔
انہیں نسلی اتحاد اور ترقی کے فروغ اور ملک و مذہب سے محبت کی بہترین روایت کو آگے بڑھانے کے متعلق تبتن بدھا حلقے کیطرف سے کی جانیوالی کوششوں کے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔