بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ کی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر تقاریر کتاب عربی، ہسپانوی، پرتگالی، جرمن اور جاپانی زبانوں میں شائع ہوگئی۔
ان ایڈیشنز کی اجراء پر ایک تقریب ہوئی جس کی میزبانی ریاستی کونسل کے دفتراطلاعات اور چائنہ انٹرنیشنل کمیونیکیشن گروپ نے کی۔ تقریب میں بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ممالک کے سفیروں ، ماہرین، اسکالرز ، ترجمہ اور اشاعتی شعبے کے نمائندے 100 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
تقریب کے شرکاء نے اس بات کا بطور خاص ذکر کیا کہ رواں سال بیلٹ اینڈ روڈ کی 10 ویں سالگرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں بیلٹ اینڈ روڈ تعاون چین کی تجویز سے عالمی عملی قدم، ایک خیال سے عمل اور ایک وژن سے حقیقت بن کر ٹھوس اور نتیجہ خیز نتائج فراہم کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مشترکہ کوشش نے عالمی اقتصادی ترقی میں نئی گنجائش پیدا کی ساتھ ہی اقتصادی عالمگیریت میں مثبت پیشرفت اور عالمی ترقی کو درپیش مسائل کے حل میں فعال کردار ادا کیا۔ بیلٹ اینڈ روڈ اینشی ایٹو کو عالمی برادری نے عوامی بھلائی اور تعاون کے پلیٹ فارم کے طور پر خوش آمدید کہا ہے۔
کتاب میں ستمبر 2013 سے جولائی 2018 کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ اینشی ایٹو تعاون کے مشترکہ طور پر فروغ ، بیلٹ اینڈ روڈ اینشی ایٹو کی تجویز، اس پر دلائل اور اس کی تعمیر بارے شی جن پھنگ کے 42 مضامین شامل ہیں۔
اس میں بیلٹ اینڈ روڈ اینشی ایٹو کے اصول ، مفہوم اور مقاصد کی بھی وضاحت کی گئی ہے اس کے علاوہ اندرون و بیرون ملک قارئین کے لیے مستند تشریحات دی گئی ہیں تاکہ وہ اس اینشی ایٹو کو اچھی طرح سمجھ سکیں۔
اس کتاب کے انگریزی، فرانسیسی اور روسی ایڈیشن فارن لینگویجز پریس نے شائع کئے تھے۔