• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر شی کی کلاڈیا شین بایم کو میکسیکو کی صدر منتخب ہونے پر مبارکبادتازترین

June 05, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کلاڈیا شین بایم پارڈو کو میکسیکو کی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں چینی صدر شی نے کہا کہ میکسیکو لاطینی امریکہ کا ایک اہم ملک اور ایک اہم ابھرتی منڈی ہے، اس کے علاوہ چین اور میکسیکو جامع اسٹریٹجک شراکت داربھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین۔ میکسیکو تعلقات نے مضبوط ترقی برقرار رکھی اور یہ بڑھتی اسٹریٹجک اہمیت، اس کی تکمیل اور باہمی فائدے کے حامل ہیں جبکہ باہمی تعلقات ماضی کی کامیابیوں کی بنیاد پر آگے بڑھنے کے ایک اہم دور میں ہیں۔

چینی صدر شی نے کہا کہ وہ چین ۔ میکسیکو تعلقات میں پیشرفت کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دوطرفہ تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے میں نومنتخب صدر کے ساتھ اسٹریٹجک رابطے کو مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں۔