• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر شی کی مالیاتی امورکے جائزہ پر مبنی کتاب شائعتازترین

March 25, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدراورکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کی چین کےمالیاتی شعبےکے جائزوں پرمبنی اقتباسات  کا ایک مجموعہ سنٹرل پارٹی لٹریچر پریس نے شائع کردیا ہے۔

2012 میں سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے کامریڈ شی جن پھنگ کے ساتھ ملکرسی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے بنیادی طورپر مجموعی  قیادت اور مالیاتی امورکی منصوبہ بندی کو سٹرٹیجک پہلوئوں سے مربوط کیا جس سے ملک کے مالیاتی شعبے کی ترقی میں نئی بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

صدرشی نے اس شعبے کی ترقی سے متعلق اہم نظریاتی اورعملی مسائل کا سلسلہ واراہم جائزہ پیش کیا ہے۔ ان جائزوں نے مالیاتی امور سے متعلق ضروریات اور ترقی کی رفتار کے بارے میں پارٹی کی فہم وفراست کو ایک نئی بلندی تک پہنچادیا۔

شی جن پھنگ کے خطابات نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل مالیاتی شعبے اوراعلیٰ معیار کی مالیاتی ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ایک مربوط مالیاتی شعبے کی ترقی کی رفتارکو تیز کرنے کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔

سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر کی طرف سے مرتب کردہ یہ کتاب 10 زمرہ بندیوں میں 324 متعلقہ اقتباسات کامجموعہ ہے جو صدر شی کی جانب سے  نومبر 2012 تا فروری 2024 کے درمیان 120 سے زیادہ زبانی گفتگو اورتحریروں سے لیے گئے ہیں۔ان میں سے کچھ پہلی مرتبہ اس تالیف میں شائع کیے گئے ہیں۔