• San Francisco, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر شی کی ٹو لام کو ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سکریٹری منتخب ہونے پر مبارکبادتازترین

August 04, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل شی جن پھنگ نے ٹو لام  کوکمیونسٹ پارٹی آف ویتنام(سی پی وی) کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

اپنے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ٹولام سی پی وی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو ئے ہیں اور میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور اپنی طرف سے ٹو لا م  کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ سالوں میں سی پی وی نے پارٹی کی 13 ویں قومی کانگریس کی قرار داد کی روح کو نافذکرتے ہوئے پارٹی کی تعمیر کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا ہے اور سوشلسٹ تعمیر اور ڈوئی موئی کے نصب العین کے لیے نئی کامیابیوں کے حصول کی راہ میں کوششیں کی ہیں ۔

صدر شی نے یقین ظاہر کیا کہ  سی پی وی کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت  میں تمام سی پی وی اور ویتنام کے عوام سی پی وی کی 13 ویں قومی کانگریس کی طرف سے متعین کردہ اہداف اور کاموں کو کامیابی سے پورا کرینگے، اور سی پی وی کی 14 ویں قومی کانگریس کی تیاریوں کو مسلسل آگے بڑھائیں گے اورسی پی وی کی صد سالہ اور ملک کی صد سالہ تقریبات کے لئے مقرر کردہ اہداف کی طرف  پیشرفت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے چین اور ویتنام کو پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے دوست سوشلسٹ ہمسایہ ملک قرار دیتے  ہوئے کہا کہ گزشتہ سال دسمبر میں میرے ویتنام کے سرکاری دورے کے دوران دونوں ممالک نے مشترکہ مستقبل کیساتھ چین ویتنام مشترکہ برادری کے قیام پر اتفاق کیا تھا جوسٹرٹیجک اہمیت کا حامل  ہےاور اس سے دونوں جماعتوں اور ممالک کے درمیان نئے سفر اور نئے باب کاآغاز  ہو گا۔

 شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ ٹو لام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ویتنام  برادری کی تعمیر میں خاطر خواہ پیش رفت کی رہنمائی کی جا سکے، مشترکہ طور پر روایتی دوستی کو آگے بڑھایا جا سکے، باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم کیا جا سکے، سٹریٹجک رابطوں کو وسعت دیتے ہوئے عملی تعاون کو فروغ دیا جا سکے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوں اور انسانیت کے امن اور ترقی کے مقصد میں مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔ 

انہوں نے اہم عہدے پر فائز ہونے والے ٹولام کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔