• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر شی کی ویتنامی قومی اسمبلی کے چیئرمین سے ملاقات،بی آر آئی سمیت دیگر منصوبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاقتازترین

April 08, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ویتنام کی قومی اسمبلی کے چیئرمین وونگ دین ہوئے سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

چینی صدر شی نے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نگوین فو ٹرونگ کے لیے نیک خواہشات پیش کا پیغام پہنچانے کا کہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس کے اختتام  پر ویتنام کے اپنے دورے میں انہوں نے اور نگوین فو ٹرونگ نے مشترکہ طور پر چین۔ ویتنام برداری قائم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا مشترکہ مستقبل سٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے اور اس سے دوطرفہ تعلقات کا ایک نیا باب کھلا۔

انہوں نے کہا کہ فریقین کی مشترکہ کوششوں سے ان کے اور نگوین فو ٹرونگ کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

چینی صدر شی نے کہا کہ چین ۔ ویتنام تعلقات کی نمایاں ترین خصوصیت یہ ہے کہ دونوں فریق ہم خیال جوڑی کی مانند ہیں جس کی تقدیر مشترکہ ہے اور "کامریڈز پلس برادرز" چینی اور ویتنامی جماعتوں اور ممالک میں روایتی دوستی میں سب سے واضح تصویر ہے۔

انہوں نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔  ویتنام برادری کے قیام میں مزید پیشرفت، اپنی متعلقہ جدیدیت کے فروغ، دونوں عوام کو مزید فائدہ پہنچانے اور عالمی سوشلسٹ کاز میں زیادہ سے زیادہ تعاون میں دونوں فریقین کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

چینی صدر نے کہا کہ چین پارٹی اور ملک دونوں کی حکمرانی میں حاصل شدہ تجربے کا تبادلے بڑھانے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور دو راہداریاں اور ون اکنامک سرکل حکمت عملی کے تحت ہم آہنگی سہل بنانے، نوجوانوں اور سسٹر شہروں میں تبادلے بڑھانے کو  تیار ہے۔