• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر شی کی پرابوو سوبیانتو کو انڈونیشیا کا صدرمنتخب ہونے پر مبارکبادتازترین

March 21, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے پرابوو سوبیانتو کو انڈونیشیا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے تہینتی پیغام میں چینی صدرنے اس بات کا ذکر کیا کہ چین اور انڈونیشیا روایتی دوست و ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں فریقوں کی مشترکہ کاوشوں سے دوطرفہ تعلقات تیزی سے  ترقی کی جانب گامزن ہیں  جبکہ سیاسی باہمی اعتماد کے مضبوط  ہونے  کے ساتھ ساتھ  دوطرفہ  ترقیاتی حکمت عملیوں اورباہمی مفاد پر مبنی  سود مند تعاون کو فروغ حاصل ہورہا ہے۔

صدر شی نے کہا کہ دونوں فریقوں نے  چین-انڈونیشیا کمیونٹی کی مشترکہ مستقبل پر مبنی تعمیر کے لیے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔

شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ وہ چین اور انڈونیشیا کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور مشترکہ مستقبل پر مبنی کمیونٹی کی تعمیر میں عظیم کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے منتخب صدر پرابوو سوبیانتو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں اور بڑے ترقی پذیر ممالک کے درمیان مشترکہ ترقی کے لیے یکجہتی اور ہم آہنگی کی ایک مثال قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچاتے ہوئےعلاقائی اور عالمی خوشحالی اور استحکام میں مضبوط تحریک پیدا کی جا سکے۔