بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) اور دنیا بھر کی دیگر سیاسی جماعتوں کے درمیان بدھ کو ویڈیو لنک کے ذریعے مذاکرہ ہوگا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے ترجمان ہو ژاؤمنگ نے پیر کو بتایا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،صدر شی جن پھنگ بیجنگ میں سی پی سی اور عالمی سیاسی جماعتوں کے اعلیٰ سطح کے ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور کلیدی خطاب کریں گے۔
ہو نے کہا کہ "جدیدیت کی طرف راستہ: سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری" کے موضوع کے تحت منعقد ہونے والے اس پروگرام میں کئی ممالک سے سیاسی جماعتوں اور سیاسی تنظیموں کے رہنما شریک ہوں گے۔ چین نے 2017 میں بیجنگ میں اس نوعیت کے پہلے ڈائیلاگ کا انعقاد کیاتھا۔