• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر سےکیلیفورنیا کے گورنر کی ملاقاتتازترین

October 25, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم سے ملاقات کی۔ بدھ کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ہونے والی ملاقات میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین اور امریکہ، دنیا کی دو بڑی معیشتوں کی حیثیت سے عالمی معیشت کا ایک تہائی سے زیادہ اور دنیا کی آبادی کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ رکھتے ہیں اور دو طرفہ عالمی تجارت کا پانچواں حصہ ہے صدر شی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ صدر شی نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات میں کامیابیاں آسانی سے حاصل نہیں ہوئی ہیں اور ان کا انتہائی خیال رکھاجانا چاہئے۔

چینی صدر نے کہا کہ امریکہ کے بارے میں چین کی پالیسی یکساں ہے جو کہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اوریکساں مفاد پرمبنی تعاون کی بنیاد پر  ہے،اور یہ کہ چین اس سمت میں کام جاری رکھے گا اور امید کرتا ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ اسی سمت میں کام کرے گا۔