بیجنگ(شِنہوا)چین کےصدرشی جن پھنگ ہفتہ کوبیجنگ میں2023چائنہ انٹرنیشنل فیئرفار ٹریڈ ان سروسز(سی آئی ایف ٹی آئی ایس)کےعالمی تجارتی سربراہ اجلاس میں ویڈیو کے ذریعے خطاب کریں گے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کی تقریر کو چائنہ میڈیا گروپ اورشِنہوا نیٹ پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
یہ سربراہ اجلاس بیجنگ کے چائنہ نیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔