بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے اعلیٰ سطح کے آزمائشی فری ٹریڈ زونز (آزاد تجارتی علاقوں) کی تعمیر کیلئے کوششوں پر زور دیتے ہوئے ایف ٹی زیزکوہدایت کی ہے وہ سب سے آگے رہنے اور سخت چیلنجوں سے نمٹنے میں پیش پیش رہیں۔
صدر شی جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے یہ بات آزمائشی ایف ٹی زیز کی تعمیر کو آگے بڑھانے سے متعلق جاری ایک حالیہ ہدایات میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ نئے دور میں اصلاحات اور کھلے پن کو فروغ دینے کے لیے ایف ٹی زیز کی تعمیر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کا ایک اہم سٹرٹیجک اقدام ہے۔
شی نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران ایف ٹی زیز نے بڑے پیمانے پر بنیادی متعلقہ پالیسیوں کا آغاز کرتے ہوئے اور بہت سے تاریخی اور سرکردہ ادارہ جاتی جدت کے نتائج حاصل کر کے اصلاحات اور کھلے پن کے لیے جامع آزمائشی پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا ہے۔
انہوں نے ایک دہائی کے تجربے کی بنیاد پر ملک کے نئے سفر پر ایف ٹی زیز کو اَپ گریڈ کرنے کی حکمت عملیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہیں نئی راہیں تلاش کرنے ، سخت چیلنجوں سے نمٹنے اور وسیع پیمانے پر مواقع تلاش کرنے میں پیش پیش رہنا چاہیے۔