• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدرکا عوامی فلاح و بہبود کی بہتری کے لیے سخت محنت پر زورتازترین

May 23, 2024

جینان(شِنہوا) چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر ری ژہاؤ کا معائنہ جاتی دورہ کیا،جس کے دوران انہوں نے کہا کہ صرف محنت کے ذریعے ہی عوام کی فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

 ساحلی گرین وے کے گزشتہ روز کیے گئے دورے کے دوران، صدر شی نے ساحلی پٹی کے ساتھ بحال  کیے گئے ماحولیاتی نظام کا معائنہ اور مقامی باشندوں اور سیاحوں کے ساتھ بات چیت کی  جوساحل سمندر پر آرام اور ورزش کر رہے تھے۔ صدر شی  نے کہا کہ خوشگوارزندگی صرف سخت محنت  سے حاصل کی جاسکتی ہے، ہمیں چینی قوم کی عظیم تجدید کوپایہ تکمیل تک پہنچانے اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ٹھوس کوششیں اور سخت محنت کرنی چاہیے۔