بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے دہشت گردی کے سنگین حملوں پر تعزیت کااظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں صدر شی نے کہا کہ انہیں ایرانی صوبے کرمان میں دہشت گردی کے سنگین حملے پر انتہائی دکھ ہے ، جس میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ صدر شی نے چینی حکومت اورعوام کی جانب سےسوگوار خاندانوں سےگہری تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت اور دہشت گردی کے حملوں کی شدید مذمت اور قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے ایران کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔