بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے مسلح افواج پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری کا مضبوط احساس پیدا کرتے ہوئے اصلاحات کو گہرا اورجدت کو فروغ دیں تاکہ ابھرتے ہوئے شعبوں میں تزویراتی صلاحیتوں کو جامع طور پرآگےبڑھایا جاسکے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی نے ان خیالات کا اظہار 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے دوسرے اجلاس میں پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے وفود کے اجلاس میں کیا۔
صدرشی نے کہا کہ ابھرتے ہوئے شعبوں میں تزویراتی صلاحیتیں قومی حکمت عملی اور تزویراتی صلاحیتوں کا ایک اہم حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم ملک کی تعمیر اور چینی جدیدیت کے ذریعے تمام محاذوں پرقومی تجدید کوآگے بڑھانے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ اجلاس میں فوج کے چھ قانون سازوں نے سائبر اسپیس میں دفاعی صلاحیتوں اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے لے کربغیرپائلٹ جنگی صلاحیتوں کی ترقی اوراستعمال کے حوالے سے اظہارخیال کیا۔ صدرشی نے کہا کہ نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کوتیزکرنے کے لیے ملکی کوششوں کے ذریعے ابھرتے ہوئے شعبوں میں اسٹریٹجک صلاحیتوں کی ترقی کے نادر مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مؤثرطریقے سے مربوط اورایک دوسرے کوفروغ دینے کے لیے نئی معیاری پیداواری قوتوں اورنئی معیاری جنگی صلاحیتوں کو فعال کرنے پر زور دیا۔ صدر شی نے بحری فوجی تیاریوں، بحری حقوق اور مفادات کے تحفظ اور سمندری معیشت کی ترقی کو مربوط کرنے کی کوششوں پربھی زور دیا۔
صدر نے ملکی ایرو اسپیس سسٹم کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایرو اسپیس کی ترتیب کو بہتر بنانے اور قومی سائبر سیکورٹی کے تحفظ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے سائبر اسپیس ڈیفنس سسٹم کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔