بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے آنجہانی رہنما ڈینگ شیاؤپھنگ کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈینگ کی طرف سے شروع کردہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔
جمعرات کو ڈینگ کی 120ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین،صدرشی نے کہا کہ ملک کو ڈینگ شیاؤپھنگ تھیوری کا گہرائی سے مطالعہ اوراس پرعملدرآمد جاری رکھناچاہئے۔
صدرشی نے کہا کہ ڈینگ نے پارٹی، عوام، ملک، قوم اور دنیا کے لیے شاندار خدمات انجام دیں اوریہ کہ ڈینگ کی کامیابیاں تاریخ میں امر اورمستقبل کی نسلوں کو ہمیشہ متاثر کرتی رہیں گی۔