بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک کے آرمی ڈے سے قبل اپنے ایک پیغام میں سابق فوجیوں کی بہتر خدمت اور مدد کے لیے ٹھوس کوششوں پر زور دیا ہے۔
رواں سال یکم اگست کوآرمی ڈے ایسے موقع پر آرہا ہے جب چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 97 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔
سابق فوجیوں کے امورسے متعلق ہدایات میں،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین ،صدر شی نے سابق فوجیوں کو پارٹی اور ملک کا "قیمتی اثاثہ" قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق فوجیوں کے امور نے مسلح افواج کو مضبوط بنانے اور اس کے احیاء میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے سابق فوجیوں کی بہتر خدمت اور ان کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے مزید اصلاحات پر بھی زور دیا۔
صدرشی نے فوجی خدمات کو ایک باوقار پیشہ بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا کہ سابق فوجیوں کو پورے معاشرے سے احترام حاصل رہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سابق فوجی خدمت کی اپنی عمدہ روایات کو برقرار اور چینی جدیدیت کے ذریعے ایک عظیم ملک کی تعمیر میں زیادہ سے زیادہ تعاون کریں گے۔
ریاستی کونسلر شین یی چھِن نے پیرکو سابق فوجیوں کے امور سے متعلق قومی کانفرنس میں صدر شی کی ہدایات پڑھ کر سنائیں، جس میں 397 سابق فوجیوں کے ساتھ 100 ماڈل یونٹس اور سابق فوجیوں کے امور کے لیے کام کرنے والی 80 نمایاں شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔