بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے آٹھویں چین-روس ایکسپو کے شرکاء کو مبارکباددی ہے۔
شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں جمعہ کو نمائش کا آغاز ہوا۔ مبارکباد کے اپنے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے دوطرفہ تعلقات میں قدم بہ قدم ٹھوس پیش رفت ہوئی اوردونوں ممالک کے عوام کے لیے ٹھوس تعاون سے فوائد حاصل ہوئے۔ رواں سال چین روس سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے حوالے سے صدر شی نے کہا کہ ایک نئے تاریخی نقطہ آغازکے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں نئے تاریخی مواقع اور ترقی کے وسیع امکانات پیدا ہوں گے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ برسوں سے جاری بہتری اور ترقی کے بعد چین روس ایکسپو دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کا ایک اہم پلیٹ فارم بن گئی ہے،چینی صدر نے مزید کہا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کے تمام شعبے موجودہ مواقع سے بھرپوراستفادہ کریں گے۔ چین روس ایکسپو تبادلوں کو فروغ اور مواقع کا اشتراک کرنے،باہمی مفاد پر مبنی تعاون میں مشترکہ کردار ادا کرنے اور ایک نئے دور کے لیے چین روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی میں نئی تحریک پیدا کرے گی۔