• Ennis, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدرکی نکولس مادورو کو وینزویلا کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پرمبارکبادتازترین

July 31, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ نے نکولس مادورو کو وینزویلا کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پرمبارکباد دی ہے۔

مبارکباد کے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ صدر مادورو نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے حکومت اور عوام کو اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن  کرکے قومی تعمیر میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور وینزویلا ایک دوسرے پراعتماد کرنے والے اچھے دوست اور مشترکہ ترقی کے لیے اچھے شراکت دار ہیں،چینی صدرنے مزید کہا کہ ان کاملک ہمیشہ کی طرح قومی خودمختاری، قومی وقار اور سماجی استحکام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ  بیرونی مداخلت کے خلاف وینزویلا کی کوششوں کی بھرپورحمایت جاری رکھے گا۔

صدرشی نے کہا کہ وہ چین اور وینزویلا کے تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں اوردوطرفہ  ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے صدر مادورو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوسکیں۔