• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدرکی ننگولو ایمبومبا کو نمیبیا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبادتازترین

February 07, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے ننگولو ایمبومبا کو نمیبیا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے مبارکباد کے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور نمیبیا کے درمیان روایتی دوستی گہری ہے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے  مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ دونوں قومیں ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتی ہیں۔

شی نے کہا کہ وہ چین اور نمیبیا کے تعلقات کا بہت احترام کرتے ہیں اور چین-نمیبیا کے درمیان جامع سٹرٹیجک شراکت داری کی نئی پیشرفت کو آگے بڑھانے اور بین الاقوامی ترقی کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے نئے صدرکے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔