• Redford, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدرکی پال کاگامے کو روانڈا کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پرمبارکبادتازترین

July 23, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے پال کاگامے کو جمہوریہ روانڈا کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پرمبارکباد دی ہے۔

منگل کو بھیجے گئے مبارکباد کے اپنے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ روانڈا چین کا روایتی دوست ملک ہے اور حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں  تیزرفتار پیش رفت ہوئی، مختلف شعبوں میں تعاون کے مفید نتائج برآمد اور روایتی دوستی مسلسل  مضبوط ہوئی۔

چینی صدر نے کہا کہ وہ باہمی سیاسی اعتماد کو مزید فروغ دینے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو وسیع اور مستحکم کرنے کے لیے کاگامے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے  خواہاں ہیں، تاکہ دوطرفہ تعلقات کو نئی سطح پر فروغ دیا جا سکے۔