بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی زیر صدارت گزشتہ روزسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں نئے دور میں ملک کے شمال مشرقی حصے کے مکمل احیاء میں نئی پیش رفت کو مزید فروغ دینے کے لیے پالیسیوں اور اقدامات سے متعلق رہنما اصولوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک کے شمال مشرقی حصے کا احیاء سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے کیا گیا ایک بڑا سٹریٹجک فیصلہ تھا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ اپنے بھرپور وسائل،ٹھوس صنعتی بنیادوں، منفرد جغرافیائی محل وقوع اور ترقی کی بے پناہ صلاحیت کے ساتھ، شمال مشرقی حصہ ملک کی مجموعی ترقی میں ایک اہم اسٹریٹجک حیثیت رکھتا ہے۔
رواں سال ملک کے شمال مشرقی حصے کی بحالی کی حکمت عملی کے نفاذ کی 20ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
اجلاس میں سائنسی اور تکنیکی اختراعات کے ذریعے صنعتی جدت کو فروغ دینے، روایتی مینوفیکچرنگ سیکٹر کو تبدیل اور اپ گریڈ کرنے اور اسٹریٹجک لحاظ سے ابھرتی ہوئی صنعتوں اور مستقبل کی صنعتوں کو فعال طور پر فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔