• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدرکی زیرصدارات اجلاس، وسطی صوبوں کی ترقی تیز کرنے کا جائزہ لیا گیاتازترین

May 27, 2024

بیجنگ (شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی قیادت کا پیرکواجلاس ہوا،جس میں نئے دور میں ملک کے مرکزی علاقے کی ترقی کو تیز کرنے کی پالیسیوں واقدامات اورمالیاتی  خطرات کی روک تھام یا انہیں کم کرنے میں ناکامی پر قابل احتساب  ٹھہرانے سے متعلق دفعات پر غور کیا گیا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر شی جن پھنگ نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں شنشی،آنہوئی،جیانگشی،ہینان ،ہوبے اورہونان کے صوبوں پر مشتمل  مرکزی علاقے کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے مزیدکوششوں پر زور دیا گیا۔

ملک  کے رقبے کے دسویں حصے اورمجموعی  آبادی کے تقریباً ایک چوتھائی پر مشتمل یہ خطہ ملک کی اناج کی پیداوار، توانائی وخام مال، جدید آلات کی تیاری اور ہائی ٹیک صنعتوں کااہم مرکزاورجامع نقل و حمل کے حوالے سے مرکزی حیثیت کا حامل ہے۔

اجلاس  میں جدت پر مبنی ترقی پر قائم رہنے اور کامیابیوں کے حصول  کے لیے بنیادی سائنسی اور تکنیکی تحقیق میں پیش رفت  پر زور دیاگیا۔