• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدرشی کا ورلڈ انٹیلی جنس ایکسپو کیلئے تہنیتی پیغامتازترین

June 20, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ورلڈ انٹیلی جنس ایکسپو2024 کیلئے مبارکبادکا پیغام بھیجا ہے۔

یہ ایکسپوچین کی شمالی بلدیہ تیانجن میں جمعرات کو شروع ہوئی ہے۔

صدر شی نے اپنے پیغام میں  کہا کہ مصنوعی ذہانت سائنسی اور تیکنیکی انقلاب  اور صنعتی  تبدیلی کے نئے دور کی ایک اہم محرک قوت ہے ،جس کا عالمی اقتصادی ، سماجی  اور انسانی تہذیب کی ترقی میں گہرا اثر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ چین اے آئی کی ترقی کو انتہائی اہمیت دینے سمیت،حقیقی معیشت کیساتھ

انٹرنیٹ،بگ ڈیٹا اور اے آئی   کے گہرے انضمام کو فعال طور پر فروغ دیتا ہے۔انٹیلی جنس صنعت کو فروغ اور مستحکم کرتا ہےاور اعلی میعار کی ترقی کی نئی محرک قوت کی فراہمی کیلئے نئ معیاری پیداواری قوتوں کی  ترقی  کو تیز کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سمار ٹ ٹیکنالوجی،نیٹ ورکنگ اور ڈیجیٹلائزیشن  سے ہونیوالی ترقی کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے دوسرے ممالک کیساتھ کا م کرنے کو تیار ہے اوروہ اے آئی کی ترقی اور نظم ونسق کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون گہرا کرنے سمیت اے آئی کی صحت مندانہ ترقی کیلئے کوشش کرنے اور تمام مما لک کے عوام کی بہتری اور عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینا چاہتاہے۔