• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدرشی کا تاجکستان کا سرکاری دورہ دوطرفہ تعاون کووسعت دے گاتازترین

July 05, 2024

دوشنبے (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی مصروفیات مکمل کرکے تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے۔

دوشنبے کے ہوائی اڈے پر تاجک صدر امام علی رحمان نے چینی صدر شی جن پھنگ کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر روایتی لباس میں ملبوس تقریباًً 1 ہزار 500 تاجک نوجوانوں نے چین اور تاجکستان کے قومی پرچم بھی فضا میں لہراتے ہوئے چینی صدر کا استقبال کیا۔

چینی صدر شی نے آمد پر نئے عالمی منظرنامے کے تحت چین ۔ تاجکستان تعلقات کی ترقی میں نئے منصوبے اور انتظامات  کے لیے تاجک صدرامام علی رحمان کے ساتھ بات چیت کی توقع کا اظہار کیا۔

صدر شی نے کہا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے یہ دورہ مکمل طور پر کامیاب ہونے کی توقع ہے جس سے چین ۔ تاجکستان ہمہ جہت تعاون نئی بلندیوں پر پہنچے گا۔

شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں تاجک صدر رحمان نے کہا کہ صدر شی کا تاجکستان کا سرکاری دورہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں پیشرفت اور اسے مضبوط بنانے میں نئی اور مضبوط رفتار پیدا کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین ۔ تاجکستان تعلقات ایک نئے تاریخی دور میں داخل ہوچکے ہیں جس سے وسیع پیمانے پر تعاون کے نئے امکانات موجود ہیں۔

حالیہ برسوں میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان قریبی رابطے ہوئے ہیں ۔2019 میں صدر شی کو دورہ تاجکستان میں تاجک صدر رحمان نے آرڈر آف دی کراؤن سے نوازا تھا۔  اس موقع پر دونوں ممالک نے چین ۔ تاجکستان ترقیاتی اور سلامتی براداری قائم کرنے کا عہد کیا تھا۔

تاجک ، دوشنبے کے ہوائی اڈے پر تاجک صدر امام علی رحمان کی جانب سے چینی صدر شی جن پھنگ کے لئے شاندار استقبالیہ تقریب کا منظرجس کے بعد دونوں رہنما ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ہوائی اڈے سے باہر آ رہے ہیں۔ (شِنہوا)